غزہ پر مسلط کردہ تيسري غير مساوي جنگ ميں شہيد ہونے والے فلسطينيوں کي تعداد آٹھ سو بيس سے بڑھ گئي۔
ابنا: اطلاعات کے مطابق صيہوني حکومت کے وحشيانہ حملوں کے نتيجے ميں شہيد ہونے والے نہتے بچوں اور خواتين کي تعداد ميں مسلسل اضافہ ہورہا اور آخري اطلاعات کے مطابق، جمعے کو صيہوني حکومت کے وحشيانہ حملوں ميں مزيد چھبيس گناہ فلسطيني شہيد ہوگئے جس کے بعد شہدا کي تعداد بڑھ کر آٹھ سو چھبيس اور زخميوں کي تعداد ساڑھے پانچ ہزار ہوگئي ہے۔
صيہوني حکومت کي تازہ جارحيت ميں عزالدين قسام بريگيڈ کے ايک کمانڈر صلاح حسنين کے گھر کو نشانہ بنايا گيا کہ جس کے نتيجے ميں ان کا ايک بيٹا اور وہ خود شہيد اور چودہ افراد زخمي ہوگئے۔ صيہوني حکومت نے اٹھارہ روز قبل اپني وسيع زميني اور فضائي جارحيت کا آغاز کيا ہے اور ابتک دس ہزار ٹن بارود غزہ کے نہتے شہريوں کے سروں پر گرا چکي ہے ۔ اس سلسلے ميں غزہ کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے سربراہ جہاد ابو مراد نے بتايا ہے کہ صيہوني فوج نے توپوں کے چھے ہزار سے زيادہ گولے داغے ہيں۔
جہاد ابو مراد کا کہنا ہے کہ غزہ پر حملے کے لئے انتہائي خطرناک اور تباہ کن قسم کا دھماکہ خيز مواد استعمال کيا گيا ہے ۔ دريں اثنا فلسطين اليوم نے اپني ايک رپورٹ ميں بتايا ہے کہ صيہوني فوجي جارحيت کے نتيجے ميں اب تک پانچ ہزار پانچ سو پچاس مکانات مکمل طور سے تباہ ہوچکے ہيں۔ ادھرصيہوني حکومت کي جانب سے اپنے جنگي نقصانات سے متعلق خبروں کي اشاعت پر پابندي کے باوجود فلسطيني مجاہدين کي دفاعي کاروائيوں کے نتيجے ميں کم ازکم ستر صيہوني فوجي مارے گئے ہيں جبکہ اس دوران زخمي ہونے والے صيہونيوں کي تعداد چارسو سے زيادہ بتائي جاتي ہے۔
درايں اثنا فلسطيني مجاہدين نے غزہ کي بے گناہ خواتين اور معصوم بچوں کے بہيمانہ قتل عام کا جواب ديتے ہوئے صيہوني حکومت کے دارلحکومت تل ابيب پر جمعے کو بھي متعدد راکٹ فائر کئے ہيں جبکہ فجرپانچ اور ايم پچتہر قسم کے چار راکٹ " السہيل" اور " غوش دان " کے ساحلي علاقوں ميں گر ے ہيں۔ تاہم صيہوني حکومت کے شديد کنٹرول کے باعث ان حملوں ميں صہيوني حکومت کوپہنچنے والے ممکنہ جاني يا مالي نقصان کي کوئي اطلاع موصول نہيں ہوئي ہے ۔
























































.......
/169